تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج ایک تولہ سونےکی قیمت میں 2350 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 650 روپےکا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا عالمی صرافہ میں سونا 15 ڈالر اضافےسے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200  روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -