منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر کی قدر میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوگئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے عبد ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 482 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 05 ڈالر کمی کے بعد 1914 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 162 روپے سے بھی نیچے آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 161 روپے 82 پیسے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاو کے بعد 336 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس گھٹ کر 41199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری حجم 34 کروڑ 79 لاکھ 68 ہزار 307 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں