کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 96280 روپے رہی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رحجان رہا اور اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 645پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران اب تک ایک ارب سےزائدشیئرزکاکاروربارہوچکا ہے، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہیں۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔