کراچی : سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد 84500 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں سونا غیر معمولی طور پر سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 03ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50روپے کمی ہوئی۔
اس حوالے سے چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد84500روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت40روپے کمی کے بعد72445روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت3ڈالر اضافے کے بعد1463ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
چئیرمین محمد ارشد کے مطابق ہفتہ کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1463 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20پیسے کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 ماہ بعد 154روپے70 پیسے پر بند ہوا۔