The news is by your side.

Advertisement

اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کیا ہیں؟

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی گولڈ منڈی میں دس گرام سونے کی قیمت 2162 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونا دو ہزار ایک سو باسٹھ اور ایک گرام سونا دو سو سولہ درہم کا ہوگیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی منڈی میں دو ہزار اکیس کے آخری ہفتے کی مستحکم کلوزنگ کے بعد آج صبح سونے کے ریٹ نے اٹھارہ سو پچیس ڈالر سے اٹھارہ سو اکتیس ڈالر کے درمیان ایک اچھا آغاز کیا۔

توقع ہے کہ لندن کی مارکیٹس کل بند رہے گی تاہم کومکس جو اصل مارکیٹ کا ڈرائیور ہے کل کھلا رہے گا۔

سونے کے ریٹ آج اٹھارہ سو بیس ڈالر سے اٹھارہ سو پنیتیس ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔ سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات دیگر ممالک میں بھی پڑتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں