منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈالر کی قدر بھی مزید بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 11 روپے رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 845 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوگیا، ڈالر 176 روپے 98 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176 روپے 72 پیسے تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں