کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 115850 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافہ کے بعد 99322 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1945 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
- Advertisement -
ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز(گزشتہ دن) سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے سے 99 ہزار 108 روپے ہوگئی تھی۔