The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 213 روپے کمی کے بعد ایک 98 ہزار 379 روپے ہوگئی، چاندی کی لوکل مارکیٹ میں 1340 روپے فی تولہ میں ٹریڈنگ ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 07 ڈالر کمی کے بعد 1963 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 555 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1970 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں