کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 950 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 693 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 02 ڈالر اضافے کے بعد 1947 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 334 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی ریکارڈ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 213 روپے کمی کے بعد ایک 98 ہزار 379 روپے ہوگئی تھی، چاندی کی لوکل مارکیٹ میں 1340 روپے فی تولہ میں ٹریڈنگ ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی تھی۔