بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 51 ڈالرز اضافے سے 2566 فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں