بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 94 ہزار 222 روپے رہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 884 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 154 روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد مزید68 پیسے بڑھ کر 154.68روپے پر رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھ کر 154.90روپے پر بند ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46371 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے سے 46300 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 67 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب اضافے سے 8012 ارب روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں