منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلئے گولڈن کارڈ کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کےلئے گولڈن کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے طب، انجینئرنگ اور سائنس میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے گولڈن کارڈ پروگرام کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اماراتی حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم نے غیر ملکی شہریوں کو مستقل بنیادوں پر اقامہ دینے کے لیے گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

- Advertisement -

ابتدائی طور پر اس سہولت سے 6800 تارکین وطن فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام سے طب، انجینئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے حامل غیر ملکی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے لائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کے لیے امریکی گرین کارڈ کی طرز پر مستقل اور مخصوص مدت کے لیے کارآمد منفرد اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

معاشی سرگرمیوں اور سائنس و طب میں ترقی کے لیے مستقل رہائش کے حامل ویزہ اسکیم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں