تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بہترطرزحکمرانی: حکومت نے سویلین اداروں کا کردار اجاگرکردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کاکہنا ہے کہ گزشتہ دو سال میں شدت پسندی اوردہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامت کو تسلیم کیا جارہا ہے اورعام آدمی کی زندگی کو بہتربنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان سمیت تمام مثبت اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال اور تیزی سے بہتری کی جانب جاتے معاشی حالات حکومت کی کاوشوں کے ثمرات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اورسب نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اس پرعملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیدا کردہ سیاسی اتفاقِ رائے، آرمی کے بہادر افسران اورجوانوں کی محنت، صوبائی حکومتوں کی کوششیں، پولیس، سول آرمڈ فورسزاورانٹلی جنس ایجنسیز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سبب نیشنل ایکشن پلان کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ نے بھی ملک میں امن وامان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس سارے عمل کی مکمل حمایت کی ہے۔

حکومتی ترجمان کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے میں پاکستان کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کی مکمل حمایت آپریشن کو حاصل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کو جواب دہ ہے اوراسی لئے تمام فیصلے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے شفاف بنیادوں پرکئے جاتے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بہترین طرزِ حکمرانی ہی موجودہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا طرہ امتیازہے۔

Comments

- Advertisement -