مسقط: عمان ایئرلائن نے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اپنی پروازیں بحال کردیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعرات عمان ایئر کی پہلی پرواز ریاض کے لیے اڑان بھرے گی، ہفتے میں چار پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمان ایئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متنبہ کیا ہے کہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں، فضائی عملے کے تمام ارکان کورونا وائرس سے بچاؤ کا لباس استعمال کریں گے۔
طیارے میں ضیافتی خدمات نئے انداز میں پیش کی جائے گی۔
Enjoy more flexibility to #KSA! With flights to #Dammam already resumed, our flights between #Muscat and #Riyadh will commence again on 1st April. Book today on our Mobile App or https://t.co/aUSKlj3wiC pic.twitter.com/pe5k9ScSPW
— Oman Air (@omanair) March 30, 2021
فضائی عملے اور مسافروں کو سفر کے دوران مستقل بنیادوں پر ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمان ایئرلائن نے رواں ماہ 28 مارچ سے سعودی شہر دمام کے لیے پروازیں بحال کی تھیں اور اب ریاض کے لیے بھی فیصلہ کیا گیا، مسقط اور دمام کے لیے بھی ہفتے میں چار پروازیں چلانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔