جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بھاری بجلی کے مارے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے اور کے الیکٹرک کیلیے بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹر نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے جس کی نیپرا حکام 29 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کے ای کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو آئندہ ماہ کے بلوں میں 7 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور فیول سرچارج کو جواز بنا کر گزشتہ کئی ماہ سے کے ای کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بھاری مالیت کے بل بھیجے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ان بھاری بلوں سے پریشان صارفین نے شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے دفاتر پر احتجاجی مظاہرے کیے اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

بجلی کے بھاری بلوں کے بعد اب کراچی الیکٹرک (کے ای) نے رواں ماہ کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کی وصولی بھی شروع کردی ہے جس پر اسے اہل کراچی کے شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

شہریوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز اور 118 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان بھی بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کو بھتہ وصولی قرار دے چکی ہے جب کہ شہری حکومت سندھ پر بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں