جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کابل میں پھنسے پاکستانیوں وغیرملکیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی دو خصوصی پروازیں آج افغان دارالحکومت کابل کے لیے اپریٹ کی جائیں گی، آپریشن کا مقصد افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں اور پاکستانیوں کو وطن لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی 2خصوصی طیارے کچھ دیر میں اسلام آباد سے کابل روانہ ہوں گے۔ ایک بوئنگ 777 اور دوسرا A320طیارہ کابل ایئرپورٹ جائے گا، آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ 2طیارے 777 اور ایئربس 320کابل کے لیے روانہ ہوں گے، دونوں پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو کابل سے اسلام آباد لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی ہدایت پر آپریشن کیا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ اور کابل میں پاکستانی سفارت خانہ مسلسل رابطے میں ہے۔

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لانے سے متعلق اہم خبر

خیال رہے کہ حالیہ دنوں ارشد ملک نے کہا تھا کہ وزرات خارجہ اور افغانستان میں پاکستانی سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں، اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے، قومی ایئرلائن کا عملہ میرا ہیرو ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں