تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر

اسلام آباد: سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کیلئے ویزے کی توسیع بالکل مفت ہو گی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سعودی وزیر افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا جس میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم ضرورتیں پوری کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں سعودی حکام پاکستانی مزدوروں سےتعاون بڑھائیں۔

زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی جس پر سعودی عرب کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا، سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کیلئے ویزے کی توسیع بالکل مفت ہو گی۔

سعودی حکومت نے 3ماہ تک کمپنیوں کوپاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنےکا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کمپنیاں 3ماہ تک محنت کشوں کوملازمت سےبرطرف نہیں کریں گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ تمام ملازمین کو 3ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا اور کمپنیاں اب تک برطرف ملازمین سےبھی تعاون کریں گی۔

سعودی وزیر نے یقین دہائی کروائی کہ محنت کشوں کوتنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سےاظہار تشکر کرتے ہوئے مشکل وقت میں دو طرفہ تعاون مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب نے پاکستان رقم بھیجنےکےلئے ایس ٹی سی پے کی سہولت بھی مفت کرنے کا اعلان کیا اور دونوں ممالک کےدرمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔