تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریلوے مسافروں کیلیے خوشخبری، ایک اور ٹرین بحال

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایک اور ٹرین کو بحال کر دیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس کے بعد بہاؤ الدین ذکریا کو بحال کیا جارہا ہے۔

کراچی سے ملتان سفر کرنے والوں مسافروں کو ریلوے نے اچھی خبر سنا دی۔ ریلوے انتظامیہ نے کراچی سٹی سے ملتان اور کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کو یکم جون 2023سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ایکسپریس ٹرین کو نو ماہ بعد بحال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سیلابی ریلے سے ٹریک زیرِ آب آنے سے ٹرین سروس بند کی گئی تھی۔ بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس موسم گرما 2023کے ٹائم ٹیبل میں درج اوقات کارکے مطابق چلے گی۔

Comments

- Advertisement -