تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیاحوں کیلئے خوشخبری! ہیری پوٹر کا جادوئی گھر دوبارہ کھول دیا گیا

لندن : برطانوی دارالحکومت میں واقع ہیری پوٹر کا جادوئی گھر وارنر بروس اسٹوڈیو سیاحوں کےلیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

ایکشن، جادو اور خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہیری پوٹر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی اور کئی برس بعد بھی شائقین ہیری پوٹر کے جادو سے نکل نہیں پائے ہیں۔

برطانوی حکومت شائقین کے اسی شوق کو دیکھتے ہوئے لندن میں واقع ہیری پوٹر کا جادوئی گھر وارنر بروس اسٹوڈیو پانچ ماہ کی بندش کے بعد عوام کےلیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

وارنر بروس اسٹوڈیو میں "ہیری پوٹر” فلم کی مختلف سیریز بنانے کے دوران استعمال ہونے والے بےشمار سیٹ، ملبوسات اور پروپس موجود ہیں، جن میں ہاگوارٹس کے عظیم ہال، پلیٹ فارم، گلیاں اور گریفائنڈر کامن روم جیسے سیٹ شامل ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں کم افراد کو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ داخلے کی اجازت دی ہے۔

داخلے کےلیے وارنر بروس کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کرائی جائے گی لیکن اس سے قبل ویب سائٹ پر این ایچ ایس کا کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا کروانا ضروری ہوگا۔

Comments

- Advertisement -