13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلوے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی 3 اپ بولان میل کو بحال کردیا۔ ڈی ایس کراچی راؤ وقار احمد ‏شاہد نے مسافروں کو سٹی اسٹیشن کراچی پر الوداع کہا۔ ‏

بولان میل پچہلے سال کورونا وائرس کے باعث 25 مارچ سے ٹرین آپریشن مکمل معطل ہونے کی وجہ سے معطل ‏رہی۔ ‏

بحال کی جانے والی بولان میل 07 کوچز پر مشتمل ہے جن میں ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور بقیہ اکانومی کلاس ہیں ‏جن کی مجموعی طور پر 500 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

- Advertisement -

ڈی ایس کراچی ریلوے راؤ وقار احمد شاہد نےکہا کہ بولان میل کا شمار پاکستان ریلوے کی سب سے پرانی ‏ٹرینوں میں ہوتا ہے اور یہ ٹرین کراچی تا کوئیٹہ سفر 21 گھنٹے 40 منٹس کے دورانیے میں 23 اسٹیشن پر روک ‏کر کراچی سے کوئیٹہ پہنچتی ہے۔

کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ اے سی اسٹینڈرڈ کا 2400 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا برتھ کے ساتھ ایک ہزار رکھا گیا ‏ہے۔ 3 اپ بولان میل کراچی سٹی سے شام 6بجے روانہ ہو کرکراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، برادآباد، ‏کوٹری، سندھ یونیورسٹی، سہون شریف، دادو، رحمانی نگر، رادھن، بڈھا، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہ ‏یار، ڈیرہ مراد جمالی، بختیارآباد ڈومکی، سبی، آبِ گم، مچھ اور کولپور اسٹیشنوں پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز سہ ‏پہر 3 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔اس گاڑی کی یومیہ یکطرفہ آمدنی 583200 روپے حاصل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں