تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خوشخبری! یو اے ای سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے مفت ایئر ٹکٹ

متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 200 فری ایئر ٹکٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے بڑا اقدام کیا ہے۔

200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔200 پاکستانی کل پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔

سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔دونوں کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔

سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا۔

سہیل گلداری یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک ہیں۔دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریہ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔