تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پورے ملک سے تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں‘

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب حماد اظہر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں پوری قوم عمران خان کی حقیقی آزادی کےساتھ کھڑی ہے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ گوجرانوالہ کے تمام ٹاؤن اور تحصیل میں تنظیمی عمل مکمل کر لیا اگلے 10دنوں میں ہر یوسی میں دفاتر کھل جائیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہم لانگ مارچ نہ بھی کریں تو بھی عام انتخابات زیادہ دور نہیں ہم جان چکے ہیں کون برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا جو پی ٹی آئی کے نظریےکیساتھ ہےاسے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بجلی، پٹرول، معیشت کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا یہ عوام کو پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو بند کیا گیا ہے لوگوں میں بہت غصہ پایا جاتا ہے ظلم اور جبر کی داستان چل رہی ہے، یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے ماضی میں بہت سے لوگوں نے کوشش کی کہ جبر سےعوام کا بیانیہ دبایا جائےعام انتخانات اس لئے نہیں کرا رہے کہ عمران خان اکثریت سے کامیاب ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -