اشتہار

پی آئی اے پائلٹس کی تنخواہوں سے متعلق اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں سے متعلق اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کےحسابات کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کے پائلٹس کی 30 فیصد تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا گیا تاہم بورڈ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافےکا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سے متعلق متعلقہ شعبےکے حکام نے بورڈ کو بریفنگ دی۔

پی آئی اےانتظامیہ نےحج فلائٹ آپریشن سےمتعلق تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔ بورڈ ارکان کا پی آئی اے انتظامیہ کےحج آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں