تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گوگل کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان

کیلی فورنیا: سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، جنوبی ایشیا کیلئے گوگل کے نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے کہا کہ کمپنی یہ رقم جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 11 کروڑ روپے کے برابر  بنتی ہے، Google.org کے ذریعے سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھراپی کو عطیہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کے اس جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

اسٹیفنی ڈیوس نے کہا کہ گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔

دوسری جانب گوگل کے ساؤتھ ایشین فرنٹیئر مارکیٹ کے ریجنل ہیڈ فرحان قریشی نے کہا کہ گوگل ملازمین نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ روپےکے عطیات دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -