17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گوگل کے سی ای او ایک وقت میں کتنے موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی ایک وقت میں متعدد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندر پچائی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو 2021 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک وقت میں 20 مختلف موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سندر پچائی نے کہا تھا کہ گوگل کی مختلف پروڈکس کو چیک کرنے کیلیے مجھے ہر نئے موبائل فون پر ان کی آزمائش کرنا ہوتی ہے تاکہ دیکھ سکوں کہ تمام چیزیں ٹھیک کام کر رہی ہیں یا نہیں۔

- Advertisement -

پاسورڈ تبدیل کرنے کے بارے میں سندر پچائی نے بتایا تھا کہ میں 2 فیکٹر سکیورٹی استعمال کرتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے بار بار پاسورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کے علاوہ میں دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھاتا ہوں۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنی کا حصہ بننے کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا تھا کہ ’آپ کا دماغ جو کچھ کہتا ہے اس سے زیادہ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کا دل کس چیز کیلیے پُرجوش ہے۔ یہ ایک سفر ہے آپ کو معلوم ہو جائے گا جب آپ اسے ڈھونڈتے ہیں، اور اگر آپ کو وہ چیز مل جاتی ہے تو چیزیں کام کرنے لگتی ہیں۔‘

سندر پچائی کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ 2015 میں گوگل کے سی ای او بنے تھے جبکہ دسمبر 2019 میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ان کی ترقی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں