بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

گوگل کروم صارفین کے لیے خطرناک وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے گوگل کروم صارفین کے لیے انتہائی خطرناک الرٹ جاری کردیا ہے۔

اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اس الرٹ کے بارے میں جاننا آپ کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ماہرین نے کروم میں ایسے سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی کی، جن کا ہیکرز بہت آسانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی- آئی این) کی جانب سے بھی صارفین کے لیے سنگین نوعیت سے متعلق پیغام جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کروم میں شامل ہندسوں (کوڈز) کے ذریعے ہیکرز  کسی بھی صارف کو باآسانی نشانہ بنا سکتے اور ذاتی نوعیت کے ڈیٹا تک بہت آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل پر گوگل کروم استعمال کرنے والوں ماہرین نے خطرے سے آگاہ کردیا

سائبر ماہرین نے انکشاف کیا کہ کروم میں ایک ایسا وی 8 نامی اسپائی ویئر مالور ہے، جس کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر کو آسانی سے ہدف بنایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گوگل نے بھی کروم میں موجود 22 سیکیورٹی نقائص کو دور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری تحقیقی ٹیم نے نئے ورژن میں ان تمام شکایات کو دور کردیا ہے‘۔ اعلامیے میں صارفین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اُن کی سیکیورٹی اور پرائیوسی کے لیے کمپنی ہر ممکن اقدامات کرتی ہے۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اگر ہیکرز کے حملے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر انٹرنیٹ براؤزر کروم کی نئی اپ ڈیٹ 96.0.4664.93 حاصل کریں۔

آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال کروم متاثر تو نہیں ہوا؟

سب سے پہلے گوگل کروم بزاؤزر کھولیں، اوپر دائیں ہاتھ پر نظر آنے والے تین نقطوں پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں موجود ہیلپ کے آپشن کو کلک کر کے اباؤٹ کروم پر جائیں۔

یہاں کلک کرتے ہی گوگل کروم کا ورژن آپ کے سامنے آجائے گا، اگر یہ پرانا ہوا تو خود  اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوجائے گا، یہ عمل مکمل ہونے کے بعد براؤزر کو بند کر کے  دوبارہ کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ‌ صارفین کے لیے الرٹ‌ جاری

یہ عمل مکمل ہونے کے بعد گوگل کروم اور صارف کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہے اور وہ  بنا خوف و خطر اسے استعمال کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں