تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خواتین کا عالمی دن، گوگل کا ڈوڈل خواتین کے نام

نیویارک : دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے اور ادب و احترام سے منایا جارہا ہے، خواتین کے عالمی دن پر سرچ انجن گوگل کے بھی رنگ بدل گئے اور گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر ہر خاص دن تخلیقی ڈوڈلز کے ساتھ منایا جاتا ہے اور حسب روایت، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی گوگل نے ایک منفرد ڈوڈل تشکیل دیا ہے۔

دنیا کا سب سے معروف ترین سرچ انجن گوگل بھی خواتین کے احترام میں اس کے رنگ میں ڈھال چکا ہے، گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرتا دکھایا گیا ہے جو اپنی محنت اورکچھ کر دکھانے کا عزم لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

اس نئے ڈوڈل میں مختلف ممالک کی 12خواتین فنکاروں کی کاوشوں کو منفرد انداز میں سراہا گیا ہے، اس میں دکھایا گیا ہے کہ خواتین ہر پیشے اور شعبے میں اپنی خاص جگہ رکھتی ہے، وہ ڈاکٹر، پینٹر ، وکیل، سائنسدان، استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ماں، بیٹی،بہن اور بیوی بھی ہے۔

ان 12 خواتین میں  انا ہائی فش، کہیرو ٹاکے اوچی، استیلی میسا، فرانسیسکا سنا، اسوری، کارابو پوپی مولسٹین، کاوری گوپال کرشنا، لائرٹی، فلپا رائس، صفہ خان، تلی والڈن اور تنالیا ڈن شامل ہیں۔

اس دن پر گوگل نے خواتین سے کہا کہ وہ HerStoryOurStory# کا استعمال کرتے ہوئے ایسے واقعات  شیئر کریں ، جنہوں نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا۔

یاد رہے کہ گوگل کسی بھی معروف شخصیت کی برسی اور سالگرہ اور عالمی دن پر ڈوڈل متعارف کراتا ہے۔

خیال رہے خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ خواتین کی معاشرے میں اسی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے یہ دن منایا جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -