تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گوگل نے متحدہ عرب امارات کے صارفین کو بڑی سہولت دے دی

دبئی: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو بڑی سہولت دے دی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور گوگل کے درمیان ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوئی جس کے بعد صارفین کو سہولت فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب گوگل میپ پر عوامی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت اور اوقات دیکھ سکیں گے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ روز صارفین کو خوش خبری سنائی کہ گوگل میپ پر اب تمام بسوں کا روٹ اور اوقات نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر بس دیر سے اسٹاپ پر پہنچے گی یا اُس میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے تب بھی صارفین کو گوگل میپ کے ذریعے معلوم ہوجائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو گوگل میپ کے ذریعے بس کے جلدی یا دیر سے آنے سمیت دیگر چیزوں کی اطلاع موصول ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی پہلی ریاست ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ کا ڈیٹا گوگل میپس پر منتقل کیا جبکہ دنیا بھر میں 100 ممالک ایسے ہیں جہاں کے عوام اس سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔

ٹرانسپورٹیشن سسٹم اور پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر خالد ال اوادی کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کو بہترین اور اچھی سروس فراہم کرنا ہے تاکہ اُن کا سفر اچھا گزر سکے اور قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے‘۔

Comments

- Advertisement -