ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

گوگل پلے اسٹور نے 13 ایپس ہٹا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پلے اسٹورز سے 13 ایپلی کیشنز کو ہٹا دیا ہے جس کی وجہ ان ایپس کا انتہائی نقصان دہ وائرس بنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کمپنی میکیفی کے ماہرین کی جانب سے پلے اسٹور پر موجود 13 ایپس پر انتہائی نقصان دہ وائرس کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد گوگل نے فوری اقدام کرتے ہوئے مذکورہ ایپس کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز میں موجود یہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ ڈیوائس میں ایپ کے انسٹال ہونے کے بعد سائبر حملہ آور صارفین کی ڈیوائس کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بہت سی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ رسائی حاصل کرنے کے بعد ہیکر صارف کے علم میں آئے بغیر ڈیوائس میں اسپائی ویئر یا پیسے چُرانے والے بینکنگ ٹروجن سے شامل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ بگ اتنا شاطر ہے کہ ہیکرز کو اسکرین پر موجود ایپس کو چھپانے کی صلاحیت بھی دیتا ہے جس کی وجہ سے صارف یہ نہیں دیکھ سکتا کہ فون کو سست کرنے والے ایڈویئر کو انسٹال کیا جارہا ہے۔

مکیفی نے مجموعی طور پر25 ایپلی کیشنز میں اس نقصان دہ وائرس کی نشان دہی کی تصدیق کی تھی جس میں 13 گوگل کے پلے اسٹور پر موجود تھیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر چکے ہیں۔ میکیفی کے مطابق زیادہ تر ڈاؤن لوڈ امریکا، برطانیہ، برازیل، اسپین اور جرمنی میں کی گئیں ہیں۔

گوگل پلے اسٹورز سے جو 13 ایپلی کیشنز ہٹائی گئی ہیں وہ یہ ہیں۔

Essential Horoscope for Android – 100,000 ڈاؤن لوڈ

3D Skin Editor for PE Minecraft – 100,000 ڈاؤن لوڈ

Logo Maker Pro – 100,000 ڈاؤن لوڈ

Auto Click Repeater – 10,000 ڈاؤن لوڈ

Count Easy Calorie Calculator : 10,000 ڈاؤن لوڈ

Sound Volume Extender – 5,000 ڈاؤن لوڈ

LetterLink – 1,000 ڈاؤن لوڈ

NUMEROLOGY ؛ : PERSONAL HOROSCOPE &NUMBER PREDICTIONS : 1,000 ڈاؤن لوڈ

Step Keeper: Easy Pedometer – 500 ڈاؤن لوڈ

Track Your Sleep – 500 ڈاؤن لوڈ

Sound Volume Booster – 100 ڈاؤن لوڈ

Astrological Navigator: Daily Horoscope & Tarot – 100 ڈاؤن لوڈ

Universal Calculator – 100 ڈاؤن لوڈ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں