تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -