اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

حکومت کا سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے باعث سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی سے متعلق قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی.

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کمیٹی نے سولر انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا، اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہاں بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے وہاں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، توانائی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور ہوا ہے، گزشتہ برس سولر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 600 میگاواٹ رہی.

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی صلاحیت میں مزید اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سولر پینلز کے استعمال سے اضافی بجلی گرڈ اسٹیشنز کو فروخت بھی کی جا سکے گی.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سلسلے میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہوگا، ٹاسک فورس سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں