ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ اجلاس، حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم فیصلوں کاامکان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی کارروائی سے قبل پیٹرول بحران کا معاملہ بھی اٹھایا، وزیراعظم نے سوال کیا کہ بتایا جائے ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا، ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول میں نے کیا تھا غائب کس نے کیا؟

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین اوگرا ذمہ دار نکلے تو رعایت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے بلاتاخیر ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، میری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے آئی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں