تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بحرین حکومت نے آج سے عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی

مناما : کورونا وائرس کی سخت ترین بندشوں کے بعد اب سلطنت بحرین کے حکمرانوں نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اہم اقدامات کیے ہیں، جس کا مقصد عید الالضحیٰ کے موقع پر تفریح فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق سلطنت بحرین میں کیفے اور ریسٹورنٹس آج 23 جولائی بروز جمعہ سے کھول دیئے جائیں گے۔

سلطنتِ بحرین میں کورونا وائرس کوویڈ19 سے نمٹنے کی نیشنل میڈیکل ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سطح کے مطابق "گرین لیول” میں منتقلی شروع ہوگی کیونکہ "اورنج لیول”کا دورانیہ جو یوم عرفات اور عیدالاضحٰی کے دنوں کے دوران احتیاطی طور پر اپنایا گیا تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بات پہلے ہی واضح کردی گئی تھی کہ کچھ مقامات ان احتیاطی تدابیر کے اعداد و شمار کے تابع نہیں ہیں اور مقامات کی نوعیت کے حساب سے صوتحال کا جائزہ لے کر ہی کورونا احتیاطی تدابیر کا اطلاق کیا جائے گا۔

بحرینی اقدامات میں کچھ مخصوص شعبے کھولنا شامل ہے تاہم ان سہولیات کا فائدہ وہی افراد اٹھا سکیں گے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک وصول کئے 14 دن مکمل ہوچکے ہوں اس کے علاوہ وہ افراد جن کے "Conscious Society”کی ایپلی کیشن میں سبز رنگ کا نشان اجاگر ہوچکا ہو جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 12 سال سے کم عمر بچے جو ویکسین شدہ افراد کے ساتھ آئے ہوں۔

دوبارہ کھولے جانے والے شعبہ جات میں سینما گھر، انڈور جگہوں پر پروگراموں اور کانفرنسوں کا اہتمام کرنا، انڈور کھیلوں کے مقابلوں میں عوامی شرکت، کمپلیکس اور دکانیں، ریستوران اور کیفے، کھیلوں کے مراکز اور فٹنس سینٹرز کے ہال، سوئمنگ پولز، حجام کی دکانیں، سیلون اور مساج سنٹرز، سرکاری مراکز میں داخلہ، بیرونی علاقوں میں تقریبات اور کانفرنسوں کا انعقاد شامل ہے۔

سبز نشان کے حامل افراد کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ تعلیم اور تربیت دینے والے اداروں میں تعلیم حاصل کریں جبکہ اندرونی جگہوں کے اندر معاشرتی دوری اور ماسک پہننے کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔

Comments

- Advertisement -