اسلام آباد: حکومت نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کو نیلام کردیا،منصورالمصائد گروپ نے کمپنی کے حصص خرید لئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی ہدایات پرحکومت نے اپنے موجودہ دور میں پہلا سرکاری یونٹ آج 11 اگست کو نیلامی کے لئے پیش کردیا۔
سب سے زیادہ بولی یعنی 1420 روپے فی حصص سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے منصور المصائد گروپ نے لگائی۔
منصور المصائد گروپ نے سب سے زیادہ بولی لگا کر این پی سی سی کے 88 فیصد حصص خرید لئے جبکہ 12 فیصد حصص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
این پی سی سی کی فروخت سے حکومت کو ڈھائی ارب روپے حاصل ہوں گے۔
این پی سی سی کی بولی منصور المصائد گروپ، ظاہرخان کنسٹرکشن کمپنی اور ہیبڈرفیق گروپ اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر ٹینڈربھرا تھا۔
تینوں کمپینوں کی جانب سے متلقہ دستاویزات کے علاوہ 10 کروڑ روپے فی کس بیعانے کے طور پرجمع کرائے تھے۔