تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ میں اہم قومی مسائل پر بات ہوئی، چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، وزیر اعظم کل کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خط پر کمیشن بنے اور غیر جانبدار ریٹائرڈ شخصیت اس پر رپورٹ مرتب کرے، اس معاملے پر کمیشن بنائیں گے اور معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت غیر جانبدار عدالتی شخصیت کو انکوائری سپرد کی جائے گی۔

وزیر قانون نے کہا کہ ٹی او آرز بنیں گے تو نہ صرف اس خط بلکہ ماضی کے معاملات پر بھی کسی حد تک دیکھا جا سکے، ججز کے خط پر کمیشن بنانے کا اصولی فیصلہ ہوا ہے، کمیشن کی سربراہی نیک نام ریٹائر جج کرے گا، سب سے پہلے خط کے حوالے سے چھان بین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک یا دو سینئر موسٹ ججز کے نام سامنے آنے پر ان سے کمیشن کی سربراہی درخواست کی جائے گی، ججز کے خط کے معاملے پر 2 سے 4 روز میں کمیشن بنا کر نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -