اشتہار

اہم تعیناتی کے وقت حکومت نے مارشل لا‌ء لگوانے کی کوشش کی، فواد چوہدری کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اہم تعیناتی کے وقت موجودہ حکومت نے مارشل لالگوانے کی کوشش کی ، اب یہ چاہتے ہیں ایسا ماحول بن جائے کسی طرح نگراں حکومت طویل چلے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ بالکل واضح ہے،الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں تو بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں، پی ڈی ایم کہتی ہے ہم الیکشن کیلئے تیار نہیں تو ہمارے پاس کیا راستہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق پلان پوچھتے ہیں تووہ بھی پی ڈی ایم حکومت کےپاس نہیں، معیشت چل نہیں رہی،حکومت کے پاس کوئی پلان ہےنہیں، حکومت کے پاس پلان ہے نہیں اورالیکشن کرانے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہ سادہ سے مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیں بیٹھ کربات کرلیتےہیں، حکومت الیکشن کی تاریخ کااعلان کرے،فریم ورک پربیٹھ کربات کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک الیکشن سےمتعلق ہم سے کوئی بات نہیں کی، کوئی کمیونی کیشن نہیں، کوئی پیغام نہیں آیاکہ اسمبلیاں تحلیل نہ کریں، حکومتی اتحادی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں باربارموجودہ حکومت کوشکست ہورہی ہے، یہ سمجھتے ہیں ابھی الیکشن کرائیں گے تو یہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ اہم تعیناتی کےوقت حکومت نےمارشل لالگوانےکی کوشش کی،اب یہ چاہتے ہیں ایساماحول بن جائےکسی طرح نگراں حکومت طویل چلے لیکن ایسی کوئی صورتحال ہم نہیں بننے دیں گے، ملک میں فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سےمتعلق مشاورت کا عمل پورا کرلیا ہے، مونس الٰہی کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، ونس الٰہی نے کہا عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ساتھ دیں گے ،ہم چاہتے ہیں رمضان سے پہلے الیکشن کا فریم ورک مکمل ہوجائے۔

ایم کیو ایم سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے بات کریں گے تو ہمارے ووٹرز اب اسے پسند نہیں کریں گے، موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم کوساتھ ملانا مشکل ہوگا، ہم ووٹرز کے جذبات کےخلاف نہیں جاسکتے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں