اشتہار

وزیر اعلیٰ نے میرے آئینی آرڈر کی تعمیل کر دی ہے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے میرے 19 دسمبر کے آئینی آرڈر کی تعمیل کر دی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ (ن) لیگ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، صوبے کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسپیکر سبطین خان نے لکھ کر بھیجا ہے کہ آرٹیکل (7) 130 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے جو ایک آئینی اور قانونی تقاضا تھا، میں نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے صدر پنجاب لائرز فورم کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں