ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گورنر سندھ نے کمپلینٹ واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ نے انفارمیشن اینڈ کمپلینٹ واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ امید کی گھنٹی پر 10ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 5500 شہریوں کےمسائل کو حل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف کراچی نہیں بلکہ اندرون سندھ سےبھی رابطے میں آسکتے ہیں کسی ہاری پر ظلم ہویا کسی خاتون کیساتھ ناانصافی وہ ہم سےرابطہ کرسکتے ہیں غیر قانونی تعمیرات ہوں یا گٹر کا ڈھکن نہ ہو شہری واٹس ایپ پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے بتایا کہ واٹس ایپ بوٹ کے زریعے کوئی بھی شہری گھر سے درخواست دے سکتا ہے نادرہ ، پولیس ، ٹریفک مسائل ، کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ ، سوئی گیس یا بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کوئی بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے درخواست کے اندراج کے لیے کیو آر کوڈ ائیرپورٹ، پولیس اسٹیشن ، شہر کے اہم مقامات پر رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں آئین اور قانون کی ذمے داری نبھا رہا ہوں جو غیر قانونی تارکین وطن ہیں وہ ساڑے چار لاکھ ہیں جو مختلف آبادیوں میں رہ رہے ہیں انھیں واپس جانا ہوگا آج عزت سے چلے جائیں گے تو ٹھیک ورنہ جانا تو ہے ہم کسی صورت اسے برداشت نہیں کریں گے، بس بہت ہوگیا ، ہر غیر قانونی کام اور جرائم کے پیچھے افغانی ہیں انکو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں