منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مہنگی بجلی کے مارے صارفین کو آئی پی پیز کا مسئلہ جلد حل ہونے کی خوشخبری سنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی انداز میں کراچی کی لیاقت آباد کی فرنیچر مارکیٹ پہنچ گئے۔ وہ لوگوں میں گھلے ملے، تاجروں کے مسائل سنے اور ڈی سی سینٹرل کو موقع پر ہی طلب کر کے تاجروں کی پارکنگ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں اور خود کو کرایہ دار نہیں بلکہ کراچی کا مالک سمجھیں۔ انہوں نے تاجروں کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ گونر ہاؤس آئیں جہاں کچہری بھی لگائیں گے اور ساتھ ہی لوڈو اور کیرم بھی کھیلیں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے مہنگی بجلی کی شکایت پر خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور تمام بجلی گھروں سے نئے معاہدے کیے جائیں گے جو عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں