جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں‌گے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ کڑے وقت میں بھی سرنگوں نہ ہوا جائے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں اور نوجوان ہی اس ملک کو آگے لے کر جائیں‌ گے۔

مقامی ہوٹل میں‌ منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو ہمیں سکھایا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی صورت میں یہی پیغام دیا ہے کہ کڑے سے کڑے وقت میں بھی ہمیں سرنگوں نہیں ہونا بلکہ یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

گورنر نے یوتھ پارلیمنٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجواں کو ہی اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، پاکستان کو آگے جانا ہے پاکستان کو ترقی دینی ہے جس کے لیے ہم سب کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

خراب حالات کے سبب کے فور واٹر پروجیکٹ میں تاخیر ہوئی

کے فور واٹر پراجیکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے سب سے پہلے کراچی کے حالات کو درست کرنے کا چیلنج تھا جس کے باعث اس منصوبے کو شروع کرنے میں ہمیں 5 سے چھ سال لگے لیکن ہم نے ایف ڈبلیو او کو کہا ہے کہ اس منصوبے کو دو سال عرصے میں مکمل کیا جائے، پچھلے چند برس سے موازنہ کریں تو آج کراچی کے حالات بہت بہتر ہیں اور اسے بہتر کرنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

14045737_10153858541662951_1157223182198888447_n

لیاری ایکسپریس وے اگلے مارچ میں مکمل ہوجائے گا

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو اگلے برس ستمبر کے بجائے مارچ 2017 میں مکمل کرلیں گے، ماس ٹرانزٹ سسٹم کا اہم جز گرین لائن کا اسٹرکچر بھی مارچ 2017 تک مکمل کرلیا جائے گا، سپر ہائی وے کی خستہ حالت کے باعث کراچی سے حیدر آباد تک راستہ ستمبر 2017 تک مکمل کرلیں گے تاخیر ہونے والے منصوبے جلد شروع ہوں‌گے اور مکمل بھی ہوں‌گے ، ان پروجیکٹس میں سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کا اہم تعاون شامل ہے۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ تعالیٰ بہت سی نعمت دے ہیں کسی کو الزام نہیں دینا چاہیے ہمیشہ مثبت سوچ کو اہمیت دینی چاہیے۔

13895494_10153858541557951_1398566145038082912_n

قبل ازیں یوتھ پارلیمنٹ کے بانی چیئرمین رضوان جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں‌ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی اور یہ سوچنا ہوگا کہ ہمیں‌آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا ہے۔

گورنر سندھ نے تقریب میں منعقدہ تقریری مقابلے کے فاتح مقررین کو انعامی شیلڈ بھی دیں‌ اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا ، تقریب میں‌ پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی خیر النسا مغل نے بھی شرکت کی۔

13934621_10153858542972951_7194949669629156502_n

Comments

اہم ترین

مزید خبریں