کراچی : گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا کی جعلی ای امیلزکا انکشاف ہوا ہے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا کا جعلی ایل میل اکائونٹ بنایا اُور متعدد افراد کو ای امیلز کیں، ای میل میں وصول کنندہ کو کسی غیر ملکی حکومت سے بڑی رقم ملنے کی خوشخبری دی جاتی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسی کسی ای میل سے گورنر محمود اشرف وتھرا کا کوئی تعلق نہیں، جعلی ای میل ادارے کو بد نام کرنے کی کوشش ہے، قانونی کارروائی کیلئے معاملہ ایف آئی اے کے سپردکردیا ہے، جس پر معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چئیرمین سینیٹ رضاربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر کے جعلی اکاؤنٹس کامعاملہ بھی سامنے آچکا ہے۔
مزید پڑھیں : رضا ربانی اورایازصادق کو بھی بینک کی جعلی رسیدیں موصول
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر اور دیگر کئی سینئر سیاستدانوں کو جعلی بنک اکاؤنٹ کی رسیدیں موصول ہوئیں تھیں، رسیدوں کے مطابق چیئرمین سینٹ کے نام بینک میں دس کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں، ایاز صادق نے ٹرانزکشن جعلی قرار دے دی۔