جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

حکومت کا ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کرانے اور الیکٹرانک منی آرڈرکی سہولت دینے کا اعلان کردیا ، شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کوریئرسروسز میں انقلابی اقدامات شروع کردیئے گئے ، حکومت نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس کے بعد شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کرسکیں گے، دن1 بجے سے پہلے بھیجا گیا سامان رات 12 بجے سے پہلے وصول ہوگا۔

حکومت نے ملک بھر میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا ہے ، رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل تیار کرلیا گیا ہے ، وزیراعظم پروگرام کا افتتاح آج دن بارہ بجے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقوم کی ترسیل کے نظام کو ’’الیکڑانک منی آرڈر‘‘کا نام دیا گیا ہے، اس نظام کے ذریعے 50 ہزار تک کی رقوم فوری بھیجی جاسکیں گی، 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔

ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہوگی، وزارت پوسٹل اینڈ سروسز دونوں منصوبوں کا آغاز آج سے کرے گی، وفاقی وزیر مملکت مراد سعید کچھ دیر میں سروس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مرادسعید کا کہنا ہے کہ پوسٹل سروسزکوجدت کی نئی راہوں پرلےجانےکافیصلہ کیاہے، پاکستان بھرکےڈاک خانوں کامعیارتبدیل کریں گے، 13 ہزارڈاک خانوں کو جدید ترین پوسٹل سروسز کا مرکز بنائیں گے، منصوبوں سے پوسٹل سروسز کا 12 ارب روپے کا خسارہ ختم ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں