جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ اب کتنے دنوں میں ملے گا؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 اور ارجنٹ پاسپورٹ پانچ روز میں ملے گا، اپیل کی کہ پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اجرا کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے، چند شر پسند عناصر پاسپورٹ کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21روزمیں ہوگا اور ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی کہ پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں، متعلقہ پاسپورٹ دفاترمیں صبح 8تا دوپہرایک بجےتک جاسکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 8 تا دوپہر 12 تک درخواست دی جاسکتی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ سےمتعلق پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں