اسلام آباد: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بارہ سے پندرہ فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال میں حکومت تنخواہ اور پینشن دینے کیلئے چھ سو چودہ ارب روپے مختص کرنے کا ارادہ کھتی ہے، وزارت خزانہ زرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بارہ سے پندرہ فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔
زرائع کے مطابق رواں سال کے بجٹ میں دیا گیا عارضی ریلیف بھی تنخواہ کا مستقل حصہ بنا دیا جائے گا، ایڈ ہاک ریلیف کے تنخواہ میں شامل ہونے سے تنخواہ میں چار فیصد تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ مختص کردہ رقم میں سے تین سو ساٹھ ارب تنخواہوں جبکہ پینشن کیلئے دو سو چوون ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
- Advertisement -
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ آئندہ بجٹ کیلئے سفارشات دے گی۔