تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیئرمین نیب کی ملازمت میں ممکنہ توسیع، شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کےمعاملے پر شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہٰں کی جائے گی‘۔

انہوں نے سوال کیا کہ کہ ’شہباز شریف خود کرپشن کے الزامات کا سامنے کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اُن سے کیسے مشاورت کی جائے؟ کیا چوروں سے پوچھ کر آئندہ کا چیئرمین نیب لگائیں گے؟‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی،ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر مسودہ سامنے نہیں آیا، جسٹس(ر) جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا اور بڑے پیمانے پر وصولیاں کیں، چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کانوٹس ملےگا تو جواب بھی دےدوں گا، اداروں کے سربراہان پر تنقیدکی جائے تو تنازع کھڑا ہوجاتا ہے، آج سیاست دانوں اور بیوروکریٹس پر تنقیدکرنا فیشن بن گیا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -