ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

‘مفت بجلی کے اعلان پر 160 ارب کی سبسڈی دینا ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

حمزہ شہباز کے 100 یونٹ بجلی کےاعلان پرسابق وفاقی وزیر عمرایوب کا ردعمل آگیا۔

سابق وزیر عمرایوب نے کہا کہ حمزہ شہباز کا 100 یونٹ مفت بجلی کااعلان ن لیگ کی سیاسی چال ہے یہ اعلان پنجاب ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کیلئے ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ پنجاب حکومت کواس اعلان کی وجہ سے 160ارب سبسڈی دیناہو گی امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کیلئےبھیک مانگ ری ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی پیداوارکمپنیوں کوادائیگی نہیں کررہی،جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہے حکومت سبسڈی کی ادائیگی کی اہلیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ ریونیومیں کمی کی وجہ سےلوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے پنجاب کےعوام مزید لوڈشیڈنگ کیلئے تیار رہیں یہ حکومت نہیں سرکس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں