تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

رواں مالی 4 اہم اہداف حاصل ، تحریک انصاف حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کااعتراف

اسلام آباد : اقتصادی سروے میں تحریک انصاف حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کا اعتراف کرلیا گیا، ،جی ڈی پی،زراعت،خدمات اور صنعتی شعبےکی شرح نمومقررہ کردہ اہداف سے بھی زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے آج جاری کی جائے گا ، مالی سال 22 -2021 میں اہم اقتصادی اہداف حاصل کر لیے گئے اور جی ڈی پی چھ فیصد رہی۔

اقتصادی سروے2021-22 کے اہم خدوخال جاری کردیے گئے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر 4 اہم جی ڈی پی، زراعت، صنعت اور خدمات کے اہداف حاصل کر لیے گئے۔

رواں مالی سال زرعی شعبے میں ترقی دیکھی گئی، پیداواری ہدف تین اعشاریہ پانچ فیصد مقررکیا گیا تھا جبکہ پیداوارچاراعشاریہ چار فیصد رہی۔

صنعتی شعبے میں پیداواری ہدف چھ عشاریہ چھ عبور کرلیا گیا اور رواں سال پیداوارسات اعشاریہ دو فیصد تک پہنچ گئی ، اسی طرح خدمات کے شعبےکا پیداواری ہدف چاراعشاریہ سات تھا اور پیداوارچھ عشاریہ دو فیصد رہی۔۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال اوسط مہنگائی کی شرح تیرہ اعشاریہ تین فیصد رہی جبکہ ہدف آٹھ فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ تجارتی خسارے، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، سرمایہ کاری،نیشنل سیونگز،گندم اورکپاس کے پیداواری اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی سرمایہ کاری16.1فیصد ہدف کے مقابلے15.1فیصد ، نیشنل سیونگز کی بڑھوتی 15.4فیصد ہدف کےمقابلے11.1فیصد رہی۔

سروے کے مطابق کپاس کی پیداوار8.3ملین بیلزاورچاول کی پیداوار9.3 ملین میٹرک ٹن ، گنےکی پیداوار 88.7 ملین میٹرک ٹن اور گندم کی پیداوار27.5 ملین سے کم ہوکر 26.4 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

ملکی معیشت کاحجم 383 ارب ڈالرزتک پہنچ گیا اور فی کس آمدن1676ڈالرسے بڑھ کر 1798 ڈالرہوگئی جبکہ جولائی تااپریل کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 80 کروڑڈالرتک پہنچ گیا جبکہ ہدف 2 ارب 27کروڑ60 لاکھ ڈالر مقررکیا گیا تھا۔

جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 43ارب 33 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گیا ، تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 43 کروڑ 60لاکھ ڈالرمقررتھا۔

جولائی تا مئی کے دوران درآمدات 72ارب18کروڑڈالرتک پہنچ گئیں، درآمدات کاہدف 55ارب 26کروڑ60لاکھ ڈالرمقررکیاگیاتھا جبکہ جولائی تامئی میں برآمدات28ارب84کروڑڈالررہیں ، برآمدات کاہدف26ارب83کروڑڈالرمقررکیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -