ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان آئے کویتی وفد کے رکن کا بٹوا چرانے والا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے کویتی وفد کے رکن کا اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس کے دوران دینار سے بھرا پرس چوری کرنے والا  پکڑ میں آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وفد کے رکن کا دینار سے بھرا بٹوا چوری کرنے والا پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سرکاری افسر ضرار حیدر کو پرس اٹھاتے دیکھا گیا۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ زرداری اور نواز شریف کی بیوروکریسی ہے، اس کی اخلاقی تربیت انھی کے زیرِ اثر ہوئی، ہماری بیوروکریسی آئی تو ایسا نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

سرکاری افسر ضرار حیدر کی چوری نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، سی سی ٹی وی میں چور سرکاری افسر ضرار حیدر کو ٹیبل سے پرس اٹھاتے دیکھا گیا۔

دوسری طرف چور پکڑے جانے کے بھی کئی گھنٹے گزر چکے ہیں، اقتصادی امور ڈیژن میں گریڈ بیس کے افسر ضرار حیدر کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ دینار سے بھرا بٹوا چوری ہونے کے انتہائی شرم ناک اور نا خوش گوار واقعے کے بعد کویتی وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا تھا۔


مزید پڑھیں:  فواد چوہدری کا پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض


واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جمعے کو پیش آیا، کویتی وفد دو روزہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کی ملاقات کے سلسلے میں پاکستان پہنچا تھا۔

دو نوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے اختتام پر وفد کے سربراہ نے اپنے بٹوے کی گم شدگی کی شکایت کی تھی، جس کے بعد کمرے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چور کا پتا چلایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں