تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بے رحم پوتے نے دادی کو فریج میں‌ بند کرکے مار ڈالا

امریکا میں بے رحم پوتے نے 82 سالہ زخمی دادی کو گھر کے فریج میں بند کرکے اذیت ناک موت مار ڈالا، پولیس نے قاتل گرفتار کرلیا۔

یہ انسانیت سوز واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے علاقے آرموکی میں پیش آیا جہاں 29 سالہ نوجوان نے اپنی 82 سالہ دادی کو زخمی حالت میں گھر کے موجود فریج میں زندہ بند کرکے اذیت ناک موت سے دوچار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے 82 سالہ ڈورس نامی خاتون کے اہل خانہ پہلے تو سمجھتے رہے کہ وہ کسی دوسرے شہر منتقل ہوگئی ہیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باجود ان سے کوئی رابطہ نہ ہوا تو انہیں تشویش ہوئی اور پھر پولیس کو ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

امریکی پولیس کے مطابق انہوں ںے بوڑھی خاتون کے قتل کے الزام میں رابرٹ نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جب کہ خاتون کی لاش فریض سے برآمد کرلی ہے جو کہ پلاسٹک کے بیگ میں بند تھی۔

پولیس کے مطابق رابرٹ کیتھ نے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور کہا ہے کہ جب اس نے اپنی دادی کو فریج میں بند کیا تو اس وقت ان کی سانسیں چل رہی تھیں لیکن پھر میں نے پولیس کے خوف سے یہ سارا معاملہ چھپائے رکھا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈورس نامی ضعیف خاتون گزشتہ دسمبر میں گھر میں گرکر زخمی ہوگئیں تھیں جس کے بعد اس کے پوتے رابرٹ نے انہیں فریج میں بند کردیا اور اس دوران ان کی کمر کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رابرٹ ذہنی مریض ہے تاہم مکمل تفتیش ہونے کے بعد ہی حقیقی معاملہ سامنے آئے گا۔

Comments

- Advertisement -