تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں گاڑیوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں لانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مملکت میں کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں لائی جائیں۔

مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کم پٹرول والی گاڑیاں لانے سمیت زیادہ پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں کم پٹرول والی گاڑیوں سے تبدیل کرنے کا بھی پروگرام تیار کرے۔

سعودی مجلس شوریٰ نے توانائی و صنعتی کمیٹی کا موقف سننے کے بعد سعودی سینٹر فارانرجی ایفیشینسی کی سالانہ رپورٹ سے متعلق قرارداد جاری کی ہے۔

شوری نے سفارش کی ہے کہ سعودی سینٹر فارانرجی ایفیشینسی کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیوں سے متعلق عوام کی مدد سے تجاویز تیار کرے، تاکہ اس پلاننگ کو حتمی شکل دی جاسکے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے جائزہ لیں کہ کس طرح زیادہ پٹرول سے کم پٹرول کی طرف آیا جاسکتا ہے۔

مملکت کی مجلس شوریٰ نے سعودی سینٹر فارانرجی ایفیشینسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ توانائی کے شعبوں میں ہر انیشیٹو پرعمل درآمد کے لیے نظام الاوقات تیار کرے۔

Comments

- Advertisement -